پاکستان اسٹاک، 100 انڈیکس 43739 کی بلند سطح پر بند

December 05, 2016

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور نیاریکارڈ قائم ہو گیا، 100 انڈیکس 469 پوائنٹس اضافےسے43739 کی نئی بلندسطح پر بندہوا،حصص بازار میں 34کروڑ 54 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافے پر سرمایہ دارکچھ محتاط ہوگئے تھے، لیکن حکومتی اقدامات کے بعد روپے کی قدر میں بہتری اور ڈالر سستا ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

اس کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 13 فیصد اضافے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری پر حصص بازار میں تیزی کا رجحان ہے۔