عابد شیر کی توپوں کا رخ تبدیل ،طاہر القادری ،عمران خان ہدف پر

December 05, 2016

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی توپوں کا رخ اب طاہر القادری اور عمران خان کی طرف ہوگیا ہے، وزیر اعظم سے ڈانٹ کیا پڑی ،عابد شیر علی نے پیپلز پارٹی پر ہتھ ہولا کردیا۔

عابد شیر علی نے مولا بخش چانڈیو کو اپنا بزرگ قرار دے دیا، ایان علی کو بھی بھول گئے، اب ان کی توپوں کا رخ صرف طاہر القادری اور عمران خان کی طرف ہے۔