ایڈونچر فلم ’ٹرانسفارمرز، دا لاسٹ نائٹ‘کا پہلا ٹریلر جاری

December 06, 2016

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریزٹرانسفارمرز سلسلے کی پانچویں تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’ٹرانسفارمرز، دا لاسٹ نائٹ‘ کاپہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

ہالی وڈ کے نامور ہدایت کارمائیکل بے کی سائنس فکشن ،ایکشن،ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس باربھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔

دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کے خلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرزسیریز کے پانچویں حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر،ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈکارمی کل اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت آئندہ برس23جون کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔