ایڈوانی لوک سبھا میں پارٹی ارکان پر برس پڑے

December 07, 2016

بی جے پی رہنما ایل کے ایڈوانی لوک سبھا اجلاس کے بار بار ملتوی ہونے پر اپنے پارٹی ارکان پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ ہاؤس نہ چلنے میں اپوزیشن کے ساتھ حکومت بھی شامل ہے۔

اپوزیشن کی نعرے بازی پر اجلاس کی کارروائی پندرہ منٹ کے لیے روکی گئی تو ایل کے ایڈوانی نے اسپیکر سمیترامہاجن اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس کو کون چلارہا ہے؟ہاؤس کو نہ اسپیکر، نہ ہی وزیر پارلیمانی امورکوئی نہیں چلارہا، ہاؤس خود ہی چل رہا ہے۔

اننت کمار کے بار بار اشارے کرنے پر بھی ایڈوانی چپ نہیں ہوئے اور کہا کہ میں یہ بات سر عام کہوں گا کہ اجلاس کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی ذمہ دار حکومت اور اپوزیشن دونوں ہیں۔