کراچی: منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت

January 06, 2017

منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے 952 ارب روپے فراہم کردیئے۔

مرکزی بینک نے سرمایہ سات روزکے لئے فراہم کیا ہے۔ سرمائے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی گئی۔

خریدے گئے بلز اور بانڈز پر شرح منافع 5 اعشاریہ 83 فیصد ادا کیاجائے گا۔