گڈ گورننس یقینی بنانے میں آئی ٹی اصلاحات معاون ہیں،چیئرمین پی آئی ٹی بی

January 12, 2017

لاہور(پ ر)سروسز کی فراہمی ، مانیٹرنگ اور شفافیت کے معیار کو ٹیکنالوجی بیسڈ گورننس ریفارمزکی مدد سے بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں -اسکول مانیٹرنگ اور ای اسٹیمپ پیپر اس کی واضح مثالیں ہیں - ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے آج ووڈ رو ولسن سنٹر واشنگٹن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے اصلاحات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جو کہ گڈ گورننس کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں - انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد اور تکنیکی مہارت کے استعمال سے اداروں کی حالت پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے - انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کوکرتے ہوئے فرسودہ نظام کو تکنیکی جدت میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے -