آرٹس کونسل ،گورنر سندھ کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس،تقریب حلف برداری کل ہوگی

January 12, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں نومنتخب عہدیداران وگورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے باعث ملتوی کر کے گورنرسندھ کےتعزیتی ریفرنس میں تبدیل کردی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کرائی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نومنتخب عہدیداران و گورننگ باڈی سے حلف لینا تھا۔ مذکورہ تقریب جمعہ13جنوری کوہوگی۔شام 5 بجے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نومنتخب عہدیداران سے حلف لیںگے۔