اٹلی: چینی ریسٹورنٹ میں انسانی پاؤں سے بنی ڈش کا انکشاف

January 14, 2017

اٹلی کے شمال میں واقع ایک چینی ریسٹورنٹ پر گاہکوں کو انسانی پاؤں سے بنی ڈش پیش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریسٹورنٹ کے ایک ویٹر نے باورچی خانے کی تصویر جاری کی جس میں ایک پیالے میں دو انسانی پیر دکھائے گئے تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے معائنہ کیا تو وہاں ایسا گوشت پایا گیا جو بہت پہلے مدت پوری کرچکا تھا تاہم گاہکوں کو وہی پیش کیا جارہا تھا۔

کچن کا فریج،فرش اور اوون بھی انتہائی گندی حالت میں پایا گیا۔