تنظیم میں مفاد اور شخصیت پرستی کی گنجائش نہیں ،جے ٹی آئی نظریاتی

January 16, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے کنوینر سمیع اللہ شابوی حافظ عبدالواحد ہاشمی حافظ بشیر احمد نظریاتی شفیق احمد مشتاق احمد حبیب اللہ شاہ محمد احسان اللہ خلیل احمد شیر محمد محمد حسنی اور دیگر نے کہا کہ مفاد پرست اور پیٹ پرست لوگوں کے جانے سے جے ٹی آئی نظریاتی پہلے سے زیادہ فعال اور منظم ہے تمام کارکن دینی و عصری اداروں میں فعال کردار ادا کررہے ہیں کارکنوں کی اخلاص اور جدوجہد کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ تنظیم میں مفاد پرستی اور شخصیت پرستی کی کوئی گنجائش نہیں شخصیت پرستی کرنے والے کو مسترد کیا ہے انہوں نے کہا کہ 19جنوری کو جے ٹی آئی نظریاتی کی مرکزی کابینہ کو کوئٹہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں مرکزی کابینہ کو کوئٹہ آنے سے ضلعی نتظیم کیلئے اعزاز ہوگا انہوں نے کہا کہ اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اکابرین کا حق ادا کرنے کیلئے تمام عصری اور دینی اداروں میں کوششیں اور تیز کریں گے اکابرین نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں لارڈ میکالے اور فرسودہ نظام تعلیم کے خاتمے کیلئے اور اسلامی نظام کے نفاذ کی لئے جان کے نزرانے پیش کئے ہیں ۔