وین رونی کو سال کا بہترین فٹبالرقرار دیدیاگیا

January 07, 2016

لندن ( جنگ نیوز ) انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر وین رونی کو شاندار کارکردگی اور ریکارڈ 51گول کرنے پر انگلینڈ کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق 30سالہ رونی کو ووٹنگ کے ذریعے بہترین کھلاڑی کا حق دار قراردیا گیا۔انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے دیگر ممالک کے خلاف کیرئیر میں 51 گول کرکے بوبی چارلٹن کے 49گول کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑا جبکہ رواں برس 7گول کے ساتھ سرفہرست کھلاڑی رہے، اسی طرح ان کی کارکردگی سے انگلینڈ کی ٹیم سال بھر میں 10ریکارڈ کامیابیوں کے ذریعے یوروکپ 2016 تک کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔