چوتھا ون ڈے: پاکستان کو 86رنز سے شکست

January 22, 2017

چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو86رنز سے شکست دے سیریز میں تین، ایک سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 354رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستان ٹیم 267رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور کپتان اظہر علی صرف 7رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور صرف 15رنز تھا۔

اظہر کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کو آگے بڑھایااور اسکور 88رنز تک پہنچادیا ، بابر اعظم 31رنز بناکرشرجیل خان کا ساتھ چھوڑ گئے،وہ ہیڈکی گیند پر ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

شرجیل خان 6چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔شرجیل خان 47گیندوں پر 74رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ 40اور شعیب ملک 47رنز بناسکے،عمر اکمل نے صرف 11رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔محمد عامر5،عمادوسیم 25اورجنید خان بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے، اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 43ویں اوور کی پانچویں گیند پر 267رنز پر آؤٹ ہوگئی ، یوں آسٹریلیا نے میچ 86رنز سے جیت لیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا اورہیزل ووڈنے3 ،3، ہیڈ نے 2 اور کومینز اور اسٹارک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ڈیوڈ وارنر کو شاندا بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں6وکٹوں کے 353رنز بنائے تھے، ڈیوڈ وارنر نےشاندار 130، میکسویل 78، ٹریوس ہیڈ 51اوراسمتھ 49رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 5اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا آخری میچ 26جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔