امریکی صدر کو عہدہ سنبھالتے ہی مقدمے کا سامنا

January 24, 2017

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالتے ہی اخلاقیات کے مقدمے کا سامنا ہے۔ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔وائٹ ہائوس اخلاقیات کے سابق وکلاء کےا یک گروپ اور آئینی ماہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے غیرملکی حکومتوں سے اپنے بہت سے کاروبار کے لیے ادائیگیاں قبول کرکے منافع کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ امریکا سے باہر کم از کم 25 ممالک میں کاروبار کے ساتھ 500 سے زائد اداروں سے منسلک ہیں۔