ماہرہ خان ’ رئیس‘ کی تشہیر شاہ رخ کیساتھ کرنے کی خواہشمند

January 24, 2017

فلم’ رئیس‘ کی ہیروئن ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فلم کی تشہیری مہم میں شاہ رخ کےساتھ وہ بھی شریک ہونا چاہتی ہیں ،یہ ان کا حق ہے مگر بھارتی پابندی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں۔

ماہرہ خان فلم رئیس کی پروموشنز کےحوالےسے کہنا ہے کہ وہ بطور فنکار چاہتی ہیں کہ شاہ رخ خان کےساتھ فلم کی پروموشنز میں شریک ہوں ۔تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے داخلےپر پابندی کے بعد اب ایسا ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں انکا کام دنیا بھر میں سب دیکھیں ،اور یہ انکا حق ہے ۔