سپریم کورٹ ،پی ٹی آئی رہنما کے بغیر شناختی کارڈ داخلے پر ہاتھا پائی

January 25, 2017

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کی سپریم کورٹ میں بغیر شناختی کارڈ داخلے پر ہاتھ پائی کے دوران سپریم کورٹ کے استقبالیے کا دروازہ ٹوٹ گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے نعیم الحق نے آکر معاملہ سلجھا دیا، انہوں نے کہا کہ نقصانات کا ہرجانہ وہ ادا کریں گے، پولیس اہل کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ عظمیٰ اب سپریم کورٹ نہیں آئیں گی۔