کوئٹہ: سوئی گیس لیکیج کا دھماکا، 4 افراد جا ں بحق

January 26, 2017

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سوئی گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 4افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواں کلی کے علاقے میں صبح سویرے پیش آیا ہے، جہاں گھر میں سوئی گیس لیکیج ہوا تھا، اس دوران زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں کمرے میں چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق کی میتیں ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔

علاقہ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔