پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ زخمی ہوگئیں

February 04, 2017

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ٹیم کو اس وقت سخت دھچکا لگا، جب وکٹ کیپر سدرہ نواز شدید زخمی ہوگئیں ہیں۔

سدرہ نواز شیشے کے دروازے پر گریں جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کو 17ٹانکے لگے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے ویمنز ٹیم کی وکٹ کیپر کو فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی جگہ ربیعہ شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو جلد ہی سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کر لیں گی۔