حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کر دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات چیت کی ہے۔
اسحاق ڈارنے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ حکومت مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل پرسبسڈی دے گی،اس لیے لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی پرانی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔