مکہ معظمہ میں بھی5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، فضل احمد قادری

February 17, 2017

ڈربی (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے سینئر وائس چیئرمین اور مرکزی جماعت اہلسنت کے جنرل سیکرٹری مفتی فضل احمد قادری عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مکہ شریف میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیااور مظلوم کشمیری عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جب کہ مسجد نبویﷺ میں بھی کشمیر کی آزادی، پاکستان کے استحکام اور کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارے اور پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے دعائیں کی گئیں۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ عمرے کے دوران پاکستان سے آئے ہوئے لوگوں کے جذبات سن کر اطمینان ہوا کہ وطن عزیز میں ایسے لوگ موجود ہیں جوپاکستان میں عدل اور انصاف کا بہتر نظام چاہتے ہیں۔