دہلی بم دھماکے کیس، 3مسلم نوجوان 12سال بعد باعزت بری

February 17, 2017

نئی دہلی (خبرایجنسیاں)بھارت میںنئی دہلی کی ایک عدالت نے دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں 3مسلم نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے انہیں12سال بعد باعزت بری کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق2005میں دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکے کے کیس میں نئی دہلی کی پٹیالہ ہائوس کورٹ نے جمعرات کو فیصلہ سنایا،کورٹ نے ان دھماکوں کے سلسلے میں 12سال سے گرفتار کسی بھی شخص کو مجرم قرار نہیں دیا اور بے قصور قرار دیتے ہوئے انہیں باعزت بری کر دیا-واضح رہے کہ بارہ سال قبل دیوالی کے موقع پر دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکوں میں ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سو سے زائد دیگر زخمی ہوئے تھے-