ا سکولوں کا نصاب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،طاہر حیدر

February 17, 2017

مظفرآباد(نامہ نگار)ملکی قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار الحیدر فائونڈیشن کے چیئرمین طاہر حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان میں اعلیٰ اکلیدی عہدوں پر فائز ہیں جو کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی طرح ان کو آزادکشمیر میں بھی غیر مسلم اقلیت قرار دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکولز کے نصاب میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے اورتمام نصاب کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے کہ جو سفارشات مرتب کرے اور اس کمیٹی میں جید علماء کرام اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو شامل کیا جائے۔