دبئی : دنیا کی پہلی 360 ڈگری گھومنے والی عمارت کی تعمیر

February 17, 2017

دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارتوں اوردنیا کے سب سے بڑے تھیم پارک کے بعد ایک اور شاہکارکی تعمیر کی جارہی ہے۔

اب دبئی میں دنیا کی پہلی ایسی عمارت تعمیر ہوگی جو 360ڈگری پر گھوم کر دیکھنے والوں کو چکرانے پر مجبور کردے گی۔

دی ڈائنامک نامی 80منزلہ عمارت کا ماڈل اسرائیلی اطالوی ڈیزائنر ڈیوڈ فشر نے 2008میں پیش کیا تھا ۔

اس رہائشی عمارت میں بننے والے ایک اپارٹمنٹ پر30ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی جبکہ یہ منصوبہ 2020تک مکمل کیا جائے گا۔