مِنی ٹرمپ نامی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

February 18, 2017

نئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کےجارحانہ مزاج اور متنازع بیانات کے خلاف احتجاج کے نت نئے انداز اپنائے جاتے ہیں۔مزاحیہ شوز میں امریکی صدر کی نقل اتارے جانے کےبعدمِنی ٹرمپ نامی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔

امریکی سیاست اوراقوام عالم سے متعلق متنازع پالیسز کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر ایک ہلچل مچا رکھی ہے ۔ان کےتندوتیز بیانات اور صحافیوں سے نوک جھونک کےباعث خود امریکی میڈیا میں انکا خوب مذاق اڑایاجارہا ہے ۔

اب ان کی فوٹوشاپ کی گئی نئی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر خوب تہلکہ مچارکھا ہے ۔