کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

February 19, 2017

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کاتناسب34 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔