دبئی:بین الاقومی دفاعی نمائش اور کانفرنس کا آغاز

February 20, 2017

دبئی میں 5 روزہ بین الاقومی دفاعی نمائش اور کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے،نمائش میں انسداد دہشت گردی کی فرضی مشق کی گئی ،جس میںجدید ہتھیار اور ایک سے بڑھ کر ایک نئی ٹیکنا لوجی استعمال کی گئی۔

نمائش میں ہائی جیک کئے گئےایک کارگو شپ کو چھڑانے کیلئے مسلح افواج کی کوششوں کو دکھایاگیا جبکہ زمینی افواج کے ساتھ ساتھ فضائیہ نے بھی اپنے کمالات دکھائے۔

پانچ روزہ نمائش میں57 ملکوں کی ایک ہزار سے زائد کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کرنے والی ہیں۔