اسلام پوری دنیا میں بزرگان دین کی دعوت و تبلیغ سے پھیلا،جے یو پی

February 21, 2017

کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماء پاکستان نورانی اورملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر مجددی نےجے یو پی کے صوبائی صدر علامہ میر عبدالقدوس ساسولی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اسلاف بزرگان دین اولیاءکرام کی دعوت و تبلیغ سے دین فطرت اسلام برصغیر سمیت دنیا بھر میں پھیلا۔ سہون شریف میں حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کے مزار کو نشانہ بنانے والے بےگناہ مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں علامہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے بلوچستان میں اولیاءکرام کے مزارات کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میر عبدالقدوس ساسولی کو ہدایت کی کہ صوبہ میں موجود تمام مزارات اور خانقاہوں کی انتظامیہ سے ملاقات کرکے حفاظتی اقدامات کو هرممکن یقینی بنانے کے لئے حکومتی اداروں سے رابطہ کریں۔