نوجوان کی خوسوزی، مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک 28 زخمی، پانی کے تنازع پر جھگڑا

February 21, 2017

خیرپور ( نامہ نگاران) نو جو ان کی خود سو زی،مختلف واقعات میں 4ا فراد ہلا ک، 28ز خمی،پانی کے تناز ع پر جھگڑ ا،خیرپور۔ گاؤں فقیر نانک یوسف میں 17سالہ نوجوان عامر ملک نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی نوجوان کا 50فیصد جسم جل گیا جس کو نازک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر اگڑا میں داخل کر ادیا گیا ہے۔ نوجوان گھریلو مسائل پر پریشان تھا۔ چونڈکو کے قریب سکندر آباد روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد محمد مٹھل بھنبھرو، ولی محمد اور جمیل شنبانی شدید زخمی ہو گئے موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد نوکری کے سلسلے میں قادن واری گیس فیلڈ جا رہے تھے دریں اثناء چونڈکو شہر کے ملاح محلے میں 22سالہ نوجوان نثار احمد بڑدی نے رشتے داروں کے ساتھ ناراضگی پر زہریلی دوا پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم اس کو نازک حالت میں چونڈکو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔بلڑی شاہ کریم۔ ناؤن میل کے مقام پر ایک کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار محمد موسی مہندو اور نور محمد مہندو نامی 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گلزار مہندو اور رب ڈنو مہندو نامی 2افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کر دیا گیا۔ڈگری۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈگری ٹنڈو باگو روڈ پر واٹر سپلائی اسیکم کے نزدیک چھاپہ مار کر ایک شخص محمد حسین کو حراست میں لے کر اسکے قبضے سے 123 گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ دوسرے واقعے میں پانی کے تناز ع پر آرائیں اور راجپوت برادریوں کے افراد میں جھگڑا ہو گیا۔ گولی لگنے سے ڈگری تھانے کا اہلکار محمد اکرم شدید زخمی ہو گیا۔تلہار۔ مسافر وین اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 5 افراد الطاف، میر حسن،اشرف، محمد خاصخیلی اور مسمات غفوراں بیبی زخمی ہو گئے۔ میرپور ساکرو۔ ٹرک اور چنگچی رکشا کے تصادم میں رکشا میں سوار سومار ملاح، عرس ملاح، رحیما ملاح، نظیراں اور دس سالا نوری ملاح شدید زخمی ہوگئی۔ علاوہ ازیں ڈانڈو میں پنیانی برادری کے دوفریقین میں زمین کے تناز ع ہ پر جھگڑا ہو گیا جس میں گولی لکنے سے نیاز ولد عبد الکریم شدید زخمی ہو گیا جس کو علاج کیلئے کراچی روانہ کردیا گیا۔گاؤں داندھاری میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے شفیع محمد جت کی ہوٹل کو آگ لگ جانے سے فرنیچر، ٹی وی، رقم اور دیگر سامان جل گیا۔ رات کو مسجدوں میں اعلان کرکے لوگوں کو گھروں سے جگایا گیا۔ غلام شاھ، لال شاھ، علی قطب شاھ اور قاسم شاھ کے گھر جل گئے۔خیرپورناتھن شاہ۔زیارت کرنے کے بعد ٹریکٹروں پر واپس گاجی کھہاوڑ جانے والے زائرین کا دس سالہ لڑکا مصور حسین اچانک جھٹکالگنے سڑک پر گرگیا اور پیچھے آنے والے ٹریکٹر کے ٹائروں سے کچل کر ھلاک ہوگیا۔دریں اثناء گاؤں بازاری کاندھڑا کے کاندھڑا برادری کے باراتیوں کی بس درگاہ حیدر شاہ کے مقام پر بجلی کے گیارہ ھزار وولٹ کے لٹکتے تار سے ٹکرانے کےنتیجے میں بس کی چھت پر بیٹھے ہوئے گیارہ لڑکے گل محمد،ساحل،ساگر،نوید،فر حان، ذوھیب، شھزادو، اربیلو، حسنین،شیراز،منیر کانڈھڑو اور دیگر جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔بوبک میں پولیس نے چھاپہ مارکر کچی شراب کے پانچ گھڑے اورایک ڈرم بر آمد کرکے دو ملزمان علی گل کھوسہ اور الہورایو کھوسہ کو گرفتار کرلیا۔ میر پور خاص۔ بھلاڈیوں تھانے کی حد میں (ز)نامی 30سالہ شادی شدہ خا تو ن فائرنگ سے ہلاک ہوگئی،پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کے ورثہ کاکہنا ہے کہ بھائی رحمت اللہ بندوق صاف کررہا تھا کہ اچانک فائر ہوگیا جسکی زد میں آکر مسمات(ز) ہلاک ہوگئی،ورثہ نے لاش کا پوسٹمارٹم اور رپورٹ درج کرانے سے انکار کردیا ہے۔