پاکستان نے گولہ باری بند نہ کی تو بھر پور جواب دینگے، افغانستان

February 21, 2017

کابل ( نیوز ایجنسیاں ) افغانستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے سرحد پار سے گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے بھرپور جواب دیا جائیگا، مسئلے کا سفارتی حل تلاش کیا جانا چاہیے، سفارتکاری کام نہ آئی تو افغانستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے ہماری سرزمین پر گولہ باری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔