لندن :دہشتگردی کا شبہ، 5نوجوان گرفتار

February 21, 2017

دہشتگردی کے شبہے میں لندن سے 5 نو جوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ملزمان کی عمریں 20 سال سے کم ہیں۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کی عمریں 15 سے 19 سال کے درمیا ن ہیں۔ یہ نو جوان کالعدم تنظیم میں شمولیت کے لیے جانا چاہتے تھے ۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کہاں اور کس تنظیم میں شامل ہو نا چاہتے تھے ۔

گرفتاریاں 14جنوری کو4 رہائشی پتوں پرمارےگئےچھاپوں کےبعدکی گئیں۔ 2 افراد کوجنوبی اور2 کو مغربی لندن سےگرفتارکیاگیا۔