کراچی میں لانڈھی نمبر 6 کے ایک گھر سے اسلحہ برآمد

February 21, 2017

کراچی میں رینجرز نے لانڈھی نمبر 6 کے ایک گھر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر نے تخریب کاری کی نیت سے چھپایا تھا۔

برآمد کیے گئے اسلحے میں 6 کلاشنکوف، ایک 8 ایم ایم رائفل، دو سیون ایم ایم رائفلیں، ایک رپیٹر، 30 بور کے پانچ پستول،کلاشکوف کے پانچ میگزین، 8 ایم ایم کے دو میگزین اور مختلف اقسام کے 554 راؤنڈ شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا تھا۔