سر ڈھانپنے کی شرط:فرانسیسی رہنما کی لبنانی مفتی اعظم سے ملاقات منسوخ

February 21, 2017

خاتون فرانسیسی صدارتی امیدوار Marine Le Pen نے سر ڈھانپنے کی شرط پر لبنان کے مفتی اعظم سے ملاقات منسوخ کردی۔

فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی صدارتی امیدوار Marine Le Pen اور لبنان کے مفتی اعظم کے درمیان آج ملاقات ہونی تھی،مفتی اعظم کی جانب سے خاتون رہنما کو سر پر اسکارف پہن کر ملاقات کرنے کی شرط رکھی گئی تھی،جس پر Marine Le Pen نے اسکارف پہنے سے انکار کرکے ملاقا ت بھی منسوخ کردی۔

مفتی اعظم کے ترجمان کے مطابق فرانسیسی رہنما کے ساتھیوں کو پہلےہی سے اس شرط سے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا۔