حکومتی صفوں میں چھپے دہشتگروں کیخلاف بھی آپر یشن ہو نا چاہئے ، فرخ حبیب

February 22, 2017

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا ملک و قوم کی بدقسمتی ہے ۔ کرپٹ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی اور خود کش حملوں سے پاکستان لہو لہو ہے ۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف رینجرز کے آپریشن کی حمایت کرتی ہے ۔پاکستان رینجر کو حکومتی صفوں میں چھپے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے بھی آپریشن کرنا ہو گا ۔