سی ای او شیخوپورہ کا پرائیویٹ سکولوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ

February 22, 2017

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے ) ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولز مالکان کا سکیورٹی کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شیخوپورہ چوہدری علی احمد سیان نے کی، اجلاس میں پرائیویٹ سکولوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ناقص سکیورٹی والے سکولوں کے مالکان کو رجسٹریشن کی منسوخی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔