چوہنگ، تیسری جماعت کا طالبعلم پراسرارطور پر لاپتہ

February 22, 2017

لاہور(کرائم رپورٹر) کٹار بند روڈ شاہ پور کانجراں چوہنگ لاہور سے تیسری جماعت کا طالبعلم14سالہ عبدالرحمنٰ پراسرارطور پر لاپتہ ہو گیا اس کے ناناعبدل نظیر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسے کسی نے اغواء کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عبدالرحمنٰ سلطان محمود کا بیٹا ہے وہ چار پانچ سال سے اپنے نانا عبدل نظیر کے پاس رہائش پذیر تھا۔ 18فروری بروز ہفتہ عبدالرحمن فیملی کے دیگر بچوں کے ہمراہ گھر سے تقریباً آدھا کلو میٹر دور واقع سکول پڑھنے گیاجہاں اس نے کلاس کا پیپر دیا اسے دوسرے بچوں نے بھی اسے سکول میں دیکھا، پیپر دینے کے بعد وہ سکول سے باہر چلا گیا۔ فیملی کے دوسرے بچےچھٹی کے بعد گھر واپس آ گئے لیکن عبدالرحمنٰ واپس نہ آیا ۔ دوسرے بچوں سے عبدالرحمن ٰکے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ پیپر دینے کے فوراً بعد سکول سے نکل گیا تھا جس کی وجہ سے پریشانی میں اضافہ ہو گیا، دیگر رشتہ داروں سے اس کے بارے میں پتہ کیا لیکن تین دن گزرنے کے باوجود اس کا کچھ پتہ نہ چلا، اس کے نانا عبدل نظیر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسے نامعلوم افرادنےاغواء کرلیاہے۔پولیس نے عبدل نظیر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جن صاحب کو عبدالرحمن کے بارے میں علم ہو وہ اس کی اطلاع سلطان محمود سکنہ کٹار بند روڈ شاہ پور کانجراں لاہور فون نمبر 0345-8913034، 0345-4571451پر اطلاع کردیں۔