ملک محمد خان اعوان کمشنرآئی آر سرگودہا ہو گئےسجاد امجد کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس فیصل آباد بنا دیا گیا

February 22, 2017

اسلام آباد (حنیف خالد)ایف بی آر کےبنیادی سکیل20 کے عہدیدار ڈاکٹر محمد خان اعوان نےکمشنر آئی آر ودہولڈنگ ٹیکس ریجنل ٹیکس آفس سرگودہا کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ سجاد امجد بنیادی سکیل 19 آئی آر سروس نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفسII لاہور کا عہدہ خالی کردیا ہے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (آئی آر)فیصل آباد بنا دیا گیا۔