سندھ میں دہشت گردی کےکچھ شواہد ملے ہیں،وزیراعلیٰ

February 25, 2017

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دہشت گردی کے واقعات کے کچھ شواہد ملے ہیں، کیمروں پر تنقید کی جا رہی تھی۔ انہی کی وجہ سے تفتیش آگے بڑھی ہے کہا جارہا تھا کہ کیمرے نہیں تھے لیکن انہی کے ذریعے شواہد ملے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے جامشورو میں میڈیا سےگفتگو میںکہا کہ دہشت گردی پرقابوپانے کے لئے بھرپوراقدامات کررہےہیں ۔سندھ بلوچستان کےسرحدی علاقوں میں سیکورٹی کیلئےاقدامات کررہےہیں۔ پیپلزپارٹی خود دہشت گردی کاشکاررہی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت ابھی نہیں ملی ۔