ٹرمپ پریس کی آزادی کو متاثر کررہے ہیں، نیویارک ٹائمز

February 26, 2017

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور دنیا بھر میں پریس کی آزادی کو متاثر کر رہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں امریکی صدر کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ میڈیا پر حملوں سے امریکا میں جمہوریت متاثر ہورہی ہے۔

اخبار نےصدر ٹرمپ کے اقدامات کو سوچی سمجھی حکمت عملی قرار دیا ہے۔