ناروے میں لکڑی سے بنی 14 منزلہ رہائشی عمارت توجہ کا مرکز

February 26, 2017

وقت بدلا تو انداز بھی بدل گئے ،ناروے میں لکڑی سے بنی 14 منزلہ رہائشی عمارت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ،دی ٹری نامی اپارٹمنٹ لکڑی سے بنی سب سے بلند عمارت ہے۔

ناروے میں موجود 14 منزلہ لکڑی سے بنی عمارت کو کنکریٹ اور اسٹیل کا متبادل قرار دیاجارہا ہے،52.8 میٹر بلند عمارت کی صرف چھتوں میں کنکریٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

ماہرین اسے ماحولیاتی آلودگی کا حل قرار دے رہے ہیں جبکہ عمارت میں آگ لگنے کا بھی خطرہ نہیں، وین کوور میں رواں سال جبکہ ویانا اور لندن میں بھی ایسی عمارتیں بنائی جا رہی ہیں۔