پی اسی ایل :کراچی ،اسلام آباد کا میچ15اوورز فی اننگ تک محدود

February 26, 2017

دبئی میں بارش رک گئی ہے اور امپائرز نے گرائونڈ کا معائنہ کیا ہے،جبکہ انتظامیہ نے میچ 15اوورز فی اننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔میچ کا ٹاس ہونے والا ہے جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے شروع ہو جائے گا۔

پاکستا ن سپر لیگ میںکراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ جو بارش کے باعث تاخیر کا شکارہو اہےاس کا نتیجہ صرف کراچی کنگز ہی نہیں بلکہ لاہور قلندرز کی قسمت کا فیصلہ بھی اسی میچ کے نتیجے پرمنحصر ہے۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ میچ لاہور قلندرز کی قسمت کا بھی فیصلہ کرے گا ،کراچی کنگز کی ٹیم میچ جیتی تو لاہور قلندرز کی ٹیم سپر لیگ سے باہرہوجائے گی اور شکست کی صورت میں رن ریٹ کا گیم چلے گا تاہم کراچی کے کوالیفائی کرنے کے امکانات اس وجہ سے زیادہ ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈبڑے مارجن سے فاتح بنے تو لاہور کی ٹیم ایونٹ میں ٹھر سکے گی بصورت دیگر کراچی کنگز کی ٹیم اگلے مر حلے کے لئے کوالی فائی کر لے گی۔