ہالی ووڈ کا سب سے بڑا فلمی میلہ آسکرز

February 27, 2017

لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہالی ووڈ کے سب سے بڑے فلمی میلے آسکرزکی تقریب جاری ہے۔فلم فینسز کے لیے وائیولا ڈیوس نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

مہرشالاعلی نےفلم مون لائٹ کےلیےبہترین معاون اداکار کا ایوارڈجیت لیا جبکہ بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائل کا ایوارڈ فلم ’’سوسائڈ اسکواڈ‘‘ لے اُڑی۔

بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ فلم’’فنٹاسٹک بیٹس‘‘ اینڈ ’’ویئر ٹو فائنڈ دیم‘‘ نے جیتا اور بہترین ڈاکومنٹری کا ایوارڈ ’’او جے:میڈ ان امریکا ’نے جیت لیا ہے۔

بہترین فلم کے لیے لالا لینڈ، بہترین اداکار کے لیے کیسے ایفلک اور بہترین اداکارہ کے لیے ایما اسٹون فیوریٹ ہیں۔

تقریب کے آغاز میں معروف گلوکارجسٹن ٹمبرلیک نے پرفارم کیا جس پر حاضرین جھوم اٹھے۔