تھر:رانی کھیت کی بیماری مزید پھیل گئی،45مور مرگئے

February 27, 2017

تھر میں موروں کی جان لیوا بیماری رانی کھیت مزید دیہات میں پھیل گئی، ڈیپلو کے گاؤں میں 9 مور مرگئے ایک ہفتےمیں 45 مور ہلاک ہوچکے ، درجنوں بیمارہیں۔

صحرائے تھر میں قدرتی حسن کے شاہکار موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے،چھاچھرو کے دیہات سے پھیلنے والی بیماری ڈیپلو تک پھیل گئی ، محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں 45 مور مر گئے۔

محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیپلو کے دیہات میں 20 مور مر گئے۔

مقامی افراد کے مطابق انتظامیہ عملی اقدامات کے بجائے زبانی دعووں میں مصروف ہے۔دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ جہاں اطلاع ملتی ہے وہاں ٹیمیں روانہ کی جاتی ہے۔