دبئی، گولڈن موبائل نمبر کی ساڑھے 12 کروڑ میں نیلامی

February 27, 2017

موبائل سے بھی مہنگا ٹھہرا ہےموبائل نمبر،جو ہزاروں نہیں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں فروخت ہوا۔

پیسہ پھینک تماشا دیکھ، 10ہزار درہم سے بات شروع ہوئی جو 45لاکھ درہم تک جا پہنچی، صفر 5اور پھر 8بار8پر مشتمل موبائل نمبر خاص نہیں بہت خاص ہے،جسے دبئی میں بھارتی تاجر نے گولڈن نمبر ساڑھے 12کروڑ روپے میں خرید لیا ۔

دبئی کی ٹیلی کام کمپنی کی طرف سے گولڈن نمبر کی نیلامی 10ہزار درہم سے شروع ہوئی لیکن کہتے ہیں کہ پیسہ بولتا ہےتو بھاری جیب والوں کا پیسا خوب بولا اور بھارتی تاجر بالویندر ساہانی نے 45لاکھ درہم یعنی 12کروڑ 65لاکھ روپے دے کر یہ گولڈن نمبر اپنے نام کر لیا۔