ادارہ قومی بچت کی نئی سرٹیفکیٹ اسکیم شروع کرنے کی تجویز

February 28, 2017

بچتوں کو فروغ دینے کے لئے ادارہ قومی بچت نے نئی سرٹیفکیٹ اسکیم شروع کرنے کی تجویز دے دی۔

قومی بچت کے ذرائع کے مطابق ملک میں بچتوں کے فروغ اور حکومت کے لئے فنانسنگ کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے نئی سرٹیفکیٹ اسکیم متعارف کرانے پر غور کیاجارہا ہے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں نئے سرٹیفکیٹ پرششماہی بنیاد پر منافع ادا کئے جانے اورلکی ڈرا رکھے جانے کی تجویز پیش کی گئی۔

اجلاس میں سرٹیفکیٹ کی مالیت 40 ہزار روپے رکھے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔