محمد احمد کا امریکا میں آپریشن ،آئی سی یو منتقل

February 28, 2017

خاور خان.....لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کا امریکا میں آپریشن ہوگیا،آپریشن کے بعد احمد کوانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

محمد احمد کا آپریشن 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا،ڈاکٹرز کے مطابق اگلے 72 گھنٹےان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہیں ، انہیں 2 ہفتوں تک آئی سی یو میں رکھا جائیگا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر سانس کی نلکی نے کام کرنا شروع نہ کیا تو دوسرا آپریشن ہوگا۔