ہر چیز پر سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ نامناسب ہے،چودھری نثار

March 01, 2017

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہر چیز پر سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ کرنا نا مناسب ہے،ملک میں کرکٹ ہوگی تو اس سے پاکستان کی نیک نامی ہوگی۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کی ضرورت امن وامان اورترقی ہےمحاذ آرائی اورافراتفری نہیں،2017اور ماضی کے پاکستان میں واضح فرق ہے ،جس میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ پہلےکسی آزمائش سے گھبرائے اورنہ آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے،کوئی جتنا جھوٹ بولے گا ہم اتنا سچ بولیں گے اور فیصلہ عوام کرے گی۔

چودھری نثار علی خان کا کہناتھاکہ سیاست دلیل اورعوامی خدمت سےکی جاتی ہے،گالی گلوچ اورہیجان انگیزی سے نہیں۔