میٹرک بورڈ، فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

March 09, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے جماعت نہم اور دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانی فارمز کے علاوہ انرولمنٹ، رجسٹریشن اور پرمیشن فارمز جمع کروانے کی تاریخ میں جمعرات 9مارچ سے 15مارچ تک توسیع کر دی ہے۔طلباء و طالبات اپنے تمام فارمز بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے تصدیق کروانے کے بعد بورڈ کے اکائونٹس سیکشن کمرہ نمبر 4میں جمع کروا سکتے ہیں۔