پنجم کے جائزہ امتحان میں حصہ نہ لینے والے اداروں کو وارننگ

March 10, 2017

پشاور ( نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ پانچویں جماعت کے حالیہ جائزہ امتحان میں حصہ نہ لینے والے تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کرکے اُن سے تحریری طور پر جواب طلبی کریں اورتسلی بخش جواب نہ دینے پر اُن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، یہ ہدایات انہوں نے پشاور میں صوبے کے تمام بورڈز کے چیئرمینوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر شہزاد بنگش ، سپیشل سیکرٹری قیصر عالم، بورڈز کے چیئرمینوں اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پانچویں جماعت کے جائزہ امتحان ، آنے والے میٹرک کے امتحان کے انتظامات اور بورڈز کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔