فاروق ستارکو رہا کردیا گیا

March 18, 2017

طلحہ ہاشمی...متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو پولیس نے چھوڑ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیاسی مداخلت کے بعد فاروق ستار کو رہا کیا گیا۔

فاروق ستار نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت کے سربراہ سے ناروا سلوک کیا گیا، بتایا بھی نہیںجارہا کہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اس طرح کے رویے پر افسوس ہوتاہے، حکومت پالیسی واضح کرے۔

فاروق ستار نے کہاکہ مجھے سب کے سامنے گرفتار کیا گیا،میںڈیڑھ گھنٹے تک پولیس کی تحویل میں رہا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ وہ کچھ دیر بعد پی آئی بی میںمیڈیا سے گفتگو کریںگے۔

قبل ازیںفاروق ستار کو کراچی میںپی اے ایف میوزیم میں شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔

’جیو نیوز‘ کے نمائندے طلحہ ہاشمی کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے فاروق ستار کو 22اگست کی اشتعال انگیز تقاریر اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔