عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہےمولانا محمد عون

March 20, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، رضویہ سوسائٹی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کا نام بدنام ہو رہا ہے اور جو لوگ دین کا نام استعمال کر کے فسادات برپا ء کررہے ہیں انکا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔