بابربٹ قتل کا مرکزی ملزم عاطف جٹ گرفتار

March 20, 2017

لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما بابربٹ قتل کے مرکزی ملزم عاطف جٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق عاطف جٹ کو پاک پتن سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو ساتھی علی جٹ اور محمددین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ لکھوڈیر کے مقام پر فائرنگ کرکے بابربٹ کو قتل کیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بابربٹ کو 12گولیاں ماری گئی تھیں۔