رانی پور: نالے کے قریب بنے ذبح خانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

March 21, 2017

رانی پور(نامہ نگار) رانی پور گوشت مارکیٹ میں کچے پلاٹ اورنالے کے قریب قائم کھلے ذبح خانے میں گندگی اورانتظامات مکمل نہ ہونے کا نوٹس لیا جائے اور وٹرنری ڈاکٹر کی جانب سے جانوروں کی صحت چیک نہ کرنے کی وجہ سے مضرصحت گوشت فروخت ہونے کے خلاف اقدامات کئے جائیں۔ ذبح خانے میں نہ جانور لٹکانے اورکاٹنے کا بندوبست ہے اور نہ ہی دھونے کے لئے پانی کا انتظام ہے۔ رانی پورکے شہریوں نے کمشنر سکھر،ڈپٹی کمشنر خیرپور اور اسٹنٹ کمشنر سوبھوڈیرو سے مطالبہ کیا ہے کہ ذبح خانے میں فرش بندی کراکے لٹکانے اورکاٹنے کے انتظامات کئے جائیں اور وٹرنریڈاکٹر کو جانورچیک کرنے کا پابند کیا جائے۔